منگل 24 نومبر 2020 - 00:36
محرم و صفر خصوصاً اربعین امام حسین(ع) پر پرخلوص خدمات انجام دینے والے وحدت یوتھ لاہور کے اراکین کی خدمات کو سراہا گیا

حوزہ/ وحدت یوتھ لاہور کے نمائندوں نے 15روزہ پروگرام ’’ایک شب آخرزمان کے نام‘‘ کے عنوان سے اپنے اپنے علاقوں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وحدت ہاوس پنجاب179 خورشید پارک شادمان میں وحدت یوتھ لاہور کے تمام دوستوں کی محرم اور صفر میں اور خصوصی طور پر اربعین امام حسین علیہ السلام میں پر خلوص شرکت اور اچھے انداز میں اربعین واک کو منظم کرنے کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوان کی طرف سے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں شادمان ، شادباغ ، الطاف کالونی ، جعفری کالونی ، علاقہ نواب صاحب کچی کوٹھی ، چونگ ، جوہر ٹاون ، تاجپورہ سکیم ، سمن آباد اور اقبال ٹاون سے یوتھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وحدت یوتھ لاہور کے نمائندوں نے 15روزہ پروگرام ’’ایک شب آخرزمان کے نام‘‘ کے عنوان سے اپنے اپنے علاقوں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha